menu icon

ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ ،10 افراد جانبحق

انڈس ہائی وے روڈ پر مانجھند کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 10 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے روڈ پر مانجھند کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 10 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم کے دوران 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو بچے، 3 خواتین سمیت 10 افراد موقع پر ہی چل بسے، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔

 

زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمان، محمد ظفر، جاوید، حسنین، خاتون راجپوت، نورین راجپوت، راشد، محمد طارق، وسیم، ضمیرہ بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ نمبر جی ایل ٹی ڈی 1895 کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، کوچ اور ٹرک کے دونوں ڈرائیورز بھی جاں بحق ہو گئے، پولیس زخمیوں کو لمس ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق مانجھند حادثے کے 4 جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ ثمر عباس، مختیار حسین، 40 سالہ ندیم احمد اور 2 سالہ خدیجہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں