ڈیلی دھرتی(ایم قیصر شیخ سے) تفصیلات کے مطابق چکوال میں پولیس چوکی بشارت کے علاقہ چھوئی رانجھا میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے محمد خان نامی بزرگ جاں بحق ہوگیا
ذرائع کے مطابق مقتول نے نا معلوم مسلح افراد سے باز پرس کی “کہ تم کون ہو اور کیا کررہے ہو” جس پر وہ سیخ پا ہوگیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بزرگ محمد خان موقع پر دم توڑ گئے اور نامعلوم مسلح ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا
واقع کی اطلاع ملنے پر نئے تعینات ہونے والے کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری نوٹس لیا ، مرزا محمد یسین SDPO چوآسیدن شاہ سرکل اور ضمیر حسین SHO تھانہ چوآسیدنشاہ کو ہمراہ فورس موقعہ پر بھجوایا
پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیمز کو بغرض حصول شواہدات موقع پر بلوالیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم THQ ہسپتال چوآسیدنشاہ بھجوادیا گیا ہے ۔
کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر مرزا محمد یسین SDPO چوآسیدن شاہ اور ضمیر حسین SHO تھانہ چوآسیدنشاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جارہے ہیں،
اس موقع پر ڈی پی او چکوال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائیگا۔ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں