ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے اتوار کو کراچی سے ٹرین سروس دوبارہ شروع کردی، جو کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث روک دی گئی تھی۔
اندرون سندھ میں ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی کم ہونے کے بعد پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور اور لاہور کے لیے ٹرینوں کا آپریشن شروع کردیا۔
زرائع کے مطابق پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوئی اور 03 اکتوبر 2022 کو شام 05:55 پر پشاور پہنچے گی۔ دوسری ٹرین خیبر میل آج کراچی سے رات 10:15 پر روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے پانچ ٹرینوں کو اضافی کرایوں کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاہور کے درمیان تین اور کراچی سے پشاور کے درمیان دو ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس، قراقرم، پاک بزنس، خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس کو دوبارہ شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرین سروس پہلے ہی بحال کر دی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور اور پشاور کے لیے مسافر ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔
پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ خیبر میل، قراقرم ایکسپریس اور دیگر کے کرایوں میں اضافہ۔