ڈیلی دھرتی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایک بم دھماکے کی آواز سنی گئی جہاں بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے سے 21 افراد زخمی ہیں اور 12 افراد کی حالت تشویشناک ہے،
تفصیلات کے مطابق پولیس اور ایف سی نے بم دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے اثرات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ شہر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جہاں انتظامات دیکھنے بلوچستان کے وزیر تعلیم میر نصیب اللہ ڈی ایچ کیو پہنچ گئے۔
دوسرا دھماکہ مردان کے علاقے چورا تھانے کے احاطے میں جمعہ کو خودکش دھماکہ ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی پولیس
ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور نے کھیتوں میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) محمد علی خان نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ چورا تھانے کے قریب فائلز میں ہوا اور دھماکے میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اس واقعے میں مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی جدید طریقوں کی بنیاد پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔