menu icon

پاکستان کے پاس ہاردک پانڈیا جیسا فنشر نہیں ہے، شاہد آفریدی

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔ پاکستان
web desk dharti ویب ڈیسک
shahid afridi on hardik pandya


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرین شرٹس کے پاس خوشدل شاہ، محمد آصف، محمد نواز اور شاداب خان جیسے کھلاڑی موجود ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ہاردک پانڈیا کی طرح مستقل مزاجی نہیں دکھا پایا، جس طرح  ہاردک پانڈیا نے بھارت کے لیے دکھائی ہے۔

سابق پاکستانی کپتان کے مطابق ہمارے پاس ہاردک پانڈیا جیسے فنشر نہیں ہیں، ہم سمجھتے تھے کہ خوشدل اور محمد آصف ایسا کرپائیں گے لیکن وہ نہیں کرپائے، محمد نواز اور شاداب خان بھی مستقل مزاجی نہ دکھاپائے، ہمیں کم ازکم ایسے دو کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کریں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب کی بولنگ بہت ضروری ہے، جس دن شاداب گیند کا اچھا استعمال کرتے ہیں اس روز پاکستان جیت جاتا ہے۔

بوم بوم آفریدی نے انگلینڈکے خلاف بقیہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی آزمانے کا مشورہ دیا۔

آفریدی کے مطابق ہم جس طرح کی پچز پر کھیل رہے ہیں ایسے وقت میں آپ کو دو فاسٹ بولر اور ایک آل راؤنڈر کی ضرورت ہے، ہم نئے کھلاڑی عامر جمال کو کیوں نہیں کھلا رہے؟ عامر سے بولنگ اور  بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ عامر جمال کس قسم کا کھلاڑی ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں