menu icon

سرکاری افسر کے گھر کروڑوں روپے ڈکیتی کی واردات

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے۔  سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس عرفان علی
web desk dharti ویب ڈیسک
karachi docait


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے۔ 

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کے مطابق مسلح ملزمان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر سے کروڑوں کا کیش اور مال لے گئے۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے میں سکندر علی  نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے، مدعی کے مطابق وہ حکومت سندھ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کام کرتے ہیں۔

مدعی نے بتایا کہ وہ رات پونے بارہ بجے گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

سکندر علی کے مطابق ایک نے ان کے سر پر پستول رکھا اور اندر جانے کا کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، گھر کے اندر جاکر ملزمان نے انہیں پورے گھر والوں سمیت کمرے میں بند کر دیا۔

ملزمان نے الماری میں رکھی ہوئی نقد رقم 1 کروڑ 70 لاکھ خی رقم،  55 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔

سکندر علی کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ سے زائد کی واردات کی۔

 سکندر علی نے واردات کی اطلاع مددگار پولیس 15 کو  دی، بعدازاں شاہ لطیف ٹاون تھانے پہنچ کر واردات کا مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ واردات میں مدعی کا کوئی واقف کار یا سابقہ ملازم ملوث ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

29 گولڈ میڈلز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں