menu icon

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، وجہ اسحاق ڈار یا کچھ اور ؟

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے
web desk dharti ویب ڈیسک
pakistani rupee and dollar


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، کاروباری ہفتے کے تیسرےروز انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے سستا ہو کر 231 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8.21 روپے کمی ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار 50 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں