کوئٹہ میں فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحق ہوگئے
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چند نامعلوم افراد نے کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے سوسائٹی کے علاقے کے مشہور ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود اس کے تین بیٹے جان بحق ہوگئے
پولیس کے مطابق ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے نام سے شناخت ہونے والے میڈیکل پریکٹیشنر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔
جب وہ گھر پہنچنے ہی والے تھے کہ ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر کے تین بیٹے 20 سالہ زریان، 18 سالہ صدران اور دوسرا آٹھ سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ .
ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
دریں اثناء بلوچستان کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) عبدالخالق شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔