ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جس میں کپتان بابر اعظم بھی موجود ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد رضوان کی بیٹیوں کے ساتھ ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں بیٹیوں نے میچ کے ایوارڈ (مین آف دی میچ) سے متعلق سوال کیا۔
ویڈیو میں در اصل رضوان کپتان بابر کو بتارہے ہیں کہ ان کی بیٹیوں نے سوال کیا کہ کپ کس کو ملا جس پر رضوان نے بتایا کہ حارث رؤف کو ملا۔
محمد رضوان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں نے پھر سوال کیا کہ انہیں (حارث رؤف) کیوں ملا؟ جس پر میں نے کہا کہ میں نے خراب بیٹنگ کی، بیٹیوں نے کہا کہ آپ نے خراب کیوں کھیلا۔
رضوان کی بیٹیوں کے ہمراہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
not rizwan's daughter asking him why he didn't win man of the match and him replying "batting kharab kardi thi"😭 also babar & rizwan's daughters bonding <3pic.twitter.com/kwcBcJkysc
— . (@shizaahahaa) September 26, 2022
خیال رہے کہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستانی بولرز نے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
SUPERSTAR HARIS RAUF 🔥🔥#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/79d9jjwFhF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
فاسٹ بولر حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کی، اس میچ میں حارث رؤف کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
انہوں نے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔