menu icon

حکمران امریکا کے 7 سٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، شیخ رشید

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا اور
web desk dharti ویب ڈیسک
shaikh rasheed new


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا اور یہ امریکا کے 7 سٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی، پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے، یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لئے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کر دی ہے، حکمران پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں، بند گلی میں جانے یا الیکشن کرانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیرسے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہا ہے، فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں