menu icon

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز دلوا دیا

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی، وزیرخارجہ نے کہا
web desk dharti ویب ڈیسک
bilawal bhutto zardari


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی، وزیرخارجہ نے کہا ہمیں آئندہ نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی، نیویارک میں بلاول بھٹو اور فیس بک کمپنی کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہمیں امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، دنیا کے مستقبل کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہے، آپ سب دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ہیں، ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی، میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو نے فیس بک کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ساڑھے 12 کروڑ روپے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں