menu icon

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو پنجاب پولیس میں بڑا عہدہ مل گیا

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پنجاب میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) کے طور پر تعینات کر دیا
web desk dharti ویب ڈیسک
dpo layyah shazia sarwar


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پنجاب میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے بتایا کہ نئی تعینات ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس افسر لیہ شازیہ سرور نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا، شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان سے ہے اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں پنجاب میں ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے پسماندہ صوبے سے وفاقی سطح پر سول سروس میں شمولیت کرنے والوں کے لیے مثبت پیغام دیتے ہوئے ایس پی شازیہ سرور کو خالی آسامی پر لیہ کی ڈی پی او کے طور پر تعنیات کردیا ہے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایس پی شازیہ سرور پنجاب میں ڈی پی او کے طور پر خدمات انجام دینے والی پانچویں خاتون پولیس افسر ہیں جبکہ بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

عہدیدارکا کہنا تھا کہ اس سے قبل پچھلے 4 برسوں میں ایس پی شائستہ رحمٰن ڈی پی او بھکر، ایس پی عمارہ اطہرڈی پی او بہاولنگر اور ڈی پی او سرگودھا، ایس پی ماریہ محمود ڈی پی ڈی پی او پاکپتن اور ایس پی ندا عمر ڈی پی او لیہ کے طور فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد سٹی پولیس افسر(سی پی او) عمر سعید ملک نے فرح بتول کو اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کے طور پر تعینات کیا تھا، فرح بتول ضلع کی تاریخ میں ایس ایچ او کے طورپر خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے کیونکہ موجودہ آئی جی پی فیصل شاہکار نے مرد افسران کا غلبہ کم کرنے کے لیے تمام رینکس میں خواتین پولیس افسران کی نمائندگی میں اضافے کے لیے سلسلہ وار اجلاس کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں