menu icon

وزیراعظم کا دورہ امریکا،اہم ممالک کے صدور سے ملاقاتیں شیڈول

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہبازشریف لندن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ شہباز
web desk dharti ویب ڈیسک
pm shahbaz sharif address un general assembly


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہبازشریف لندن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

شہباز شریف نیویارک میں اپنے قیام کے دوران دیگر ملکوں کے رہنمائوں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے، شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ کا اہتمام سینیگال اور افریقی یونین کے صدر نے کیا ہے۔

21 ستمبر کو وزیراعظم کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور ورلڈ بینک کے صدرسے ملاقات ہو گی، ترک صدر، ایرانی صدر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی۔

21 ستمبر کو شہباز شریف امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے بھی ملاقات ہو گی۔

22 ستمبر کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات ہو گی، شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے دفتر میں ملاقات ہو گی،چینی وزیراعظم، جاپانی وزیراعظم، لگسمبرگ کے وزیراعظم، ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

23 ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اسی دن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات ہو گی۔

امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ممتاز امریکی اخبار اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں