ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج پھر ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 8 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 229 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست سے انٹربینک میں ڈالر 15 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری نظر آ رہی ہے، 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا گیا ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس 42 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔