واٹس ایپ سے بھلا کون نا واقف ہے یہ محتاج تعارف نہیں آج ہم اس کی خصوصیات بتلانے نہیں بلکہ اس کو مزید محفوظ کیسے بناسکتے یہ بتلانے آیا ہوں
اس سلسلے میں ایک بات یاد رکھیں کہ ٹیکنالوجی کے جس دور میں ہم زندگی گزار رہے اس دور میں کوئی چیز 100 فیصد محفوظ نہیں خاص کر وہ چیزیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔
اب رہی بات کہ جب کوئی چیز محفوظ نہیں ہے تو پھر ہم واٹس ایپ کو محفوظ کیسے رکھ سکتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ دروازے کو کیا ہم یونہی کھلا چھوڑ دیتے ہیں یا اسے تالا لگاتے بھی ہیں۔ ہم دروازے کو تالا لگاتے جب کہ چور دروازہ توڑ کر باہر بھی اندر آسکتا ہے۔ تو پھر اسے لگاتے کیوں ہے؟ تاکہ ہر شخص آسانی سے گھر گھس کر چوری نہ کرلے اور چیزوں کی کچھ حفاظت رہے۔
لہذا ضروری ہوا کہ ہم اپنے اکاؤنٹس اور انٹرنیٹ سے منسلک چیزوں کو حتی الامکان محفوظ رکھنے کی کوشش کریں
یہ ساری باتیں اور تمہید اس لئے تاکہ آپ لوگ اس کی اہمیت کو سمجھیں اور بالکل بے پرواہ نہ رہیں
واٹس ایپ کو محفوظ کیسے کریں؟
اگر آپ اپنے واٹس ایپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن ایکٹیو کرنا پڑیگا۔ اسے ایکٹیو کرنے کے لئے
١ آپ اپنے واٹس ایپ میں جائیں اور اوپر بائیں جانب تھری ڈاٹ پر کلک کریں۔
٢ سیٹنگ (Settings) پر کلک کریں۔
٣ اکاؤنٹ (Account) پر کلک کریں۔
٤ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن (Tow Step verification) پر کلک کریں۔
٥ اینیبل (ENABLE) پر کلک کریں۔
٦ چھ ڈِجٹ (ہندسہ) کا پن رکھیں جو آپ کو یاد رہے اور اسے کہیں لکھ کر بھی رکھیں کیونکہ نمبر رجسٹر کرتے وقت یہ پوچھا جائے گا۔
٧ پھر اسی پن کو درج کرکے کنفرم کریں۔
٧ اپنا ای میل آئی ڈی درج کرکے نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔ (پن بھول جانے کی صورت میں اس ای میل آئی ڈی کے ذریعے سے نیا پن بناسکتے ہیں)
٩ کنفرم کرنے کے لئے دوبارہ اسی ای میل آئی ڈی کو درج کریں اور (Save) پر کلک کردیں۔
١٠ ڈن (DONE) پر کلک کردیں۔
خوشخبری! آپ نے اپنے واٹس ایپ میں ٹواسٹیپ وری فیکیشن کو فعال (ایکٹیو) کرلیا ہے۔