ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر آئے رو ز کو ئی نئی سے نئی چیز سامنے لانے میں گامزن ہے، میٹا کے تھریڈ لانچ کرنے کے بعداب ٹوئٹراور ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنیکا اشارہ دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ جلد لوگو اور نام تبدیل کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگواور نام بارے رائے بھی طلب کی ہے۔
ٹویٹر پر ایلون مسک کیطرف سے نام اور لوگو پوچھنے پر لوگوں نے مختلف نام اور لوگوز بھیجنے شروع کر دیے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ آج رات ایک اچھا ایکس لوگو سامنے آیا تو ہم کل پوری دنیا میں لائیو ہوجائینگے۔
ایلون مسک نے مزید لکھا کہ جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دینگے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو بھی الوداع کہہ دینگے۔
واضح رہے کہ قبل بھی ایلون مسک کی طرف سےٹوئٹر کا لوگو تبدیل کیا گیا تھا جو صارفین نے بلکل بھی پسند نہیں کیا تھا ، ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو ڈوگ یعنی کتے کی تصویر سے بدل دیا تھا