ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔
بالآخر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔