ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کی سربراہی میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر لیاقت بلوچ، امیر العظیم، وفاقی وزرا ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران شہباز شریف اور سراج الحق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت پر انتخابات موضوع ہیں، سیاسی صورت حال کو سیاسی طریقے سے مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا، ملاقات کے دوران دونوں قائدین کا اجتماعی دانش سے مسائل حل کرنے پر اصولی اتفاق ہوا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار آیاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی اپنے وفد کے ہمراہ زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چودھری، سینیٹر شبلی فراز اور حافظ فرحت عباس موجود تھے۔
ملاقات کے دوران عمران خان اور سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
جماعت اسلامی کے وفد کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف @ImranKhanPTI سے ملاقات. جماعت اسلامی کے وفد میں سراج الحق صاحب بھی شامل-
سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت کسی غیر یقینی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی مفاد کیلئے مذاکرات کی جانب آئیں، ایک ہی وقت پر انتخابات ہونا ملک کیلئے بہتر ہے اور ہمارا بھی یہی مؤقف ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے دائرہ و حدود کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔