ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں پاکستانی پرچم اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹروں میں افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا یہ حالیہ بیان بھی تحریر ہے دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پوسٹروں میں یہ نعرے بھی درج ہیں گو انڈیا گو بیک، جموں و کشمیر دو قومی نظریہ کا حصہ ہے، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔
یاد ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی مرحوم کا تخلیق کردہ ہے۔
یہ پوسٹر“ کشمیری یوتھ، سولجرز آف اسلام“ نے چسپاں کیے ہیں۔پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر درج تحریریوں میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا خیرمقدم کیاگیا ہے ۔ pic.twitter.com/0a4fgGNfqE
— mirraies mirraies (@raiessopore) March 17, 2023
واضح رہے پوسٹروں میں یہ نعرے بھی درج ہیں ”گو انڈیا گو بیک، جموں و کشمیر دو قومی نظریہ کا حصہ ہے، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“۔یاد ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی مرحوم کا تخلیق کردہ ہے۔
یہ پوسٹر” کشمیری یوتھ، سولجرز آف اسلام“ نے چسپاں کیے ہیں۔پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ کوڈ کیے گئے ہیں۔