اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کر رہے ہیں
اس عدالت نے پہلے ایک راستہ دیا تھا، چیف جسٹس عامر فاروق
آپ کا کیس آج اعتراضات کے ساتھ لگا ہوا ہے اسے دیکھیں گے، چیف جسٹس
کیا آپ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے ہیں؟ چیف جسٹس
لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے، خواجہ حارث
جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق
خواجہ حارث ایک اور کیس کی سماعت ختم ہونے پر اچانک روسٹرم پر آئے
ابھی تو آپ کی درخواست فکس نہیں ہوئی، مقرر ہوئی تو دیکھوں گا، چیف جسٹس
اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس کا کیا ہوا؟ چیف جسٹس
عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا دیکھیں گے اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں، چیف جسٹس
بارہ بجے سپریم کورٹ میں ایک کیس ہے اس سے پہلے سن لیں ، خواجہ حارث
آپکی درخواست پر اعتراض ہیں پہلے وہ دیکھ کر جائزہ لیتے ہیں ، چیف جسٹس