ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں نے سوال اٹھا دیے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے عمران خان پر دوبارہ حملہ کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتوں کےاحترام میں پیش ہوں گے لیکن 22کروڑعوام کےلیڈرکی جان خطرے میں نہ ڈالی جائے۔
محفوظ مقام پر سماعت کے بندوبست کا مطالبہ کرنے والے فرخ حبیب نے مزید کہا کہ دوبارہ حملہ کا خدشہ موجود ہے تو ایسے میں عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کون دے گا؟۔ جن کی ذمہ داری سیکورٹی فراہم کرنا ہے ان میں سے وزیر داخلہ پچھلے قاتلانہ حملہ کے ملزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی انتقامی کاروائیوں پر مبنی جعلی مقدمات کی ایسے مقامات پرعدالتی پیشیاں جہاں شدید سیکیورٹی خطرہ ہے۔
عمران خان قاتلانہ حملہ کےبعد پہلی باراسلام آباد آرہے ہیں جہاں PDMکےبنائے گئے انتقامی مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہونگے۔
یہ سماعت ٹیکنالوجی یا بغیر رش کے محفوظ مقام پربھی ہوسکتی ہے، آخرکیوں عمران خان کی جان کو خطرہ میں ڈالاجارہاہے؟@FarrukhHabibISF
pic.twitter.com/gsnbQGSOZf— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023
مسرت جمشید چیمہ نے بھی اپنی ٹویٹ مین انہی خدشات کااظہارکرتے ہوئے لکھا کہ، ’عمران خان کو اسلام آباد بلایا جارہا ہے وہ قطعی محفوظ نہیں، انہیں سیکیورٹی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔‘انہوں نےکہا کہ اگر کوئی سازش ہوئی تو اس کے ذمہ داران کا تعین قوم کرے گی
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور سے اسلام آباد پیشی کے لیے روانہ. ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے. جنہوں نے پہلے ان کی جان لینے کی کوشش کی وہ آج بھی اپنی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوئی سازش کرسکتے ہیں pic.twitter.com/EVJcOPHhFS
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 28, 2023
سابق وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان آج بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کپتان کی زندگی اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔آگے ایک بار قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے لیکن پھر بھی
راجہ یاسر نے کہا یہ حکومت کپتان کی زندگی خطرےمیں ڈال رہی ہے۔یہ پیشی ویڈیولنک کےذریعے بھی ہوسکتی تھی۔
چیئرمین عمران خان آج بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونے آرہے ہیں۔
کپتان کی زندگی اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔آگے ایک بار قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے لیکن پھر بھی یہ حکومت کپتان کی زندگی خطرےمیں ڈال رہی ہے۔یہ پیشی ویڈیولنک کےذریعے بھی ہوسکتی تھی۔#آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد— Raja Yassir Humayun Sarfraz (@RajaYassirPTI) February 28, 2023
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے- عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور ان پر ایک قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا ہے- آج ٹیکنالوجی کا استعمال ہوسکتا ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ہو سکتی ہے- ایسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے- ہمیں قدر کرنی چاہیے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 28, 2023