ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں مراد راس ، عمر سرفراز چیمہ اور ولید اقبال کی قیادت میں کارکن گرفتاری دینے کیلئے چیئرنگ کراس پہنچ گئے ہیں۔ گرفتاری تک ادھر ہی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیدی وینز بھی پہنچادی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان گرفتاری دینے کے لیے جیل روڈ اور کوئنز روڈ سے ہوتے ہوئے مال روڈ پر چیئرنگ کراس پہنچے ۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کر کہ منتقل کیے جانے کا عمل شروع،،، سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ pic.twitter.com/67pseRwHrA
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) February 22, 2023
سابق صوبائی وزیر مراد را س نے کہا جب تک حکومت گرفتار نہیں کرتی ہم ادھرہی بیٹھے رہیں گے۔ گرفتاری اس لئے دی جا رہی ہے کہ الیکشن کی تاریخ آئے ، اس ملک کا مستقبل بدلہ جائے، جو حالات ہے اس کا آپ کو بھی پتہ ہے۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا اس پر امن احتجاج کا مقصد حکمرانوں کا پیغام دینا ہے کہ عوام خوف کے بت توڑ چکی ہے ۔ اب گرفتاریوں اور جیل کی قید سے نہیں ڈرتے ۔
دوسری طرف تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے لیے حکومت بھی تیار ہے۔قیدی وینز بھی چیئرنگ کراس پہنچ گئیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت ایکشن میں آئے گی ۔کرمنل ریکارڈ رکھنے والے کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
گرفتاری دینے والوں کو لاہور کی جیلوں کے بجائے میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں میں بھیجاجائے گا۔