ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی، عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی، عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے، جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سرمایہ کار اپنا سرمایہ اسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو
حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ اب حالات بہتر کیسے ہوں گے، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، یہ اپنے مخالفین کے خلاف کیسز بنارہے ہیں، اگر ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے
زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، عمران خان اور پرویز الہٰی نے حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سیاسی مخالفین کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، حکومت کی ناک تلے دوبارہ دہشت گردی ملک میں سر اٹھا رہی ہے، حکومت کو امن و امان کی نہیں مخالفیں کو کچلنے کی فکر ہے حکومت کو انتخاب کی تاریخ دینا پڑے گی ورنہ آئین شکنی کی مرتکب ہوگی، حکومت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی۔
زمان پارک لاہور میں ویڈیو لنک سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ورکرز اور قوم تیاری کرلے، ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے، بجائے توڑ پھوڑ کریں ہم سارے جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں۔ میں کال دوں گا، جیسے ہی سگنل دوں گا ہم گرفتاریاں دیں گے۔یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی بالکل کمزور ہوجائے تو الیکشن کرائیں، ہمارے مخالف بیوروکریٹس کو ہم پر مسلط کردیا گیا، پیچھے سے ان کی مدد بھی آرہی ہے، یہ ہمیں جیلوں میں ڈال کر الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس اب دو راستے ہیں، یا تو پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کریں، عمران خان لیکن ایسا کریں گے تو معیشت اور نیچے جائے گی۔