ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مری پولیس نے موٹروے سے گرفتار کیا ہے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی کے قریب ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے فی الحال ان کے پاس گرفتاری کے حوالے سے مزید اطلاعات نہیں ہیں، وہ شیخ رشید کے رہائش گاہ جا رہے ہیں اس کے بعد مزید بتا سکتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، شیخ رشید احمد کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے گا شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا، تاہم انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید پر مقدمہ پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پردرج کیا گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تاریخ میں اتنی متعصب حکومت کبھی نہیں آئی جب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ایسے میں کیا یہ ملک سڑکوں پر کسی احتجاجی تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس طرف ہمیں دھکیلا جا رہا ہے؟
Strongly condemn arrest of Sh Rasheed.Never in our history have we had such a biased, vindictive Caretaker govt appt by totally discredited ECP. Question is can Pak afford a street movement which we are being pushed towards at a time when we have been bankrupted by Imported Govt?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔
مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں طاہر نے میری ضمانت لی، انہوں نے 6 تاریخ کو آئی جی کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو ن لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔
تھانہ آبپارہ میں pic.twitter.com/wEm0CFmXrS
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023