ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نسیم شاہ اپنی فاسٹ بولنگ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور مستی کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں اور اکثر لیگز کے دوران مخالف ٹیم میں شامل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہتے ہیں۔
نسیم شاہ کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ کے ایک میچ کی ہے۔
بی پی ایل کے دوران کومیلا وکٹورینئنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسیم شاہ نے اننگز کے آخری اوور میں گیند کرانے کے بعد وکٹ پر بیٹنگ کرتے کھلنا ٹائیگرز کے بھاری بھرکم بیٹر اعظم خان کا مذق اڑایا جس کے بعد اعظم خان نے ان کو ٹکر دے ماری۔
Naseem Shah teasing Azam Khan at the Bangladesh Premier League #BPL2023 #Cricket pic.twitter.com/IsJgBLcE0i
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 31, 2023
اعظم خان نے نسیم شاہ کو ہاتھ سے دھکا دیکر پیچھے گیا اور ٹیل اینڈ پر موجود ساتھی بیٹر کی جانب سے بڑھے تو نسیم شاہ ان کے پیچھے ان کی نقل اتارنے لگے۔
سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی یہ ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔