ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز بعد اپنے شوہر کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے ‘۔
شعیب ملک نے مزید لکھا کہ’ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں ، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیرئیر پر ڈھیروں مبارکباد ‘۔
Thank you 😊 https://t.co/Di5ZBBWFOb
— Sania Mirza (@MirzaSania) January 29, 2023
اب ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی مسکراہٹ والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
اس سے قبل ثانیہ نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گھر پہنچنے پر سرپرائز دیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔
ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔