ڈیلی دھرتی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کو ایک آرٹیکل میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔
ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔
ڈیلی میل نے اپنے نمائندے ڈیوڈ روز کے کالم اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے اور شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات پر برطانوی عدالت میں بھی معافی نامہ جمع کرادیا ہے۔
معافی نامے کے متن میں لکھا گیا کہ “ہم قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف پر نیب نے کبھی بھی برطانوی عوام کے پیسے یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ امداد کے سلسلے میں کسی غلط کام کا الزام نہیں لگایا۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ واضح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور اس غلطی کے لیے ہم شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔
اس سے قبل، برطانوی ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو جواب الجواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 30 ہزار پاؤنڈز قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم
دیا تھا۔