ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں بیٹے کے وطن چھوڑنے سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں اور بتایا کہ انہوں نے بھی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پرمجبور کیا گیا اور باہر بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا گیا، مجھے صرف اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہیے۔
سپریم کورٹ نے حکومت کی قائم ارشد شریف قتل پراسپیشل جےآئی ٹی مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کی جس میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے، عدالت چاہتی ہے آزادانہ ٹیم قتل کی تحقیقات کرے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ نےسابق چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم بریگیڈیئر شفیق آئی ایس پی آر، میجر جنرل فیصل (آئی ایس آئی)، بریگیڈیئر فہیم (آئی ایس آئی)کرنل نعمان اور کرنل رضوان کوایف آئی آر میں نامزدکرنے کی درخواست ہے
ارشد شریف کی ماں نےسابق چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم بریگیڈیئر شفیق آئی ایس پی آر، میجر جنرل فیصل (آئی ایس آئی)، بریگیڈیئر فہیم (آئی ایس آئی)کرنل نعمان اور کرنل رضوان کوایف آئی آر میں نامزدکرنے کی درخواست
یہ ایک ماں کی درخواست ہے عرش معلی تک جائے گی
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) December 7, 2022
سینیئر صحافی عمران ریاض خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم، بریگیڈیئر شفیق آئی ایس پی آر، میجر جنرل فیصل (آئی ایس آئی)، بریگیڈیئر فہیم (آئی ایس آئی)، کرنل نعمان،کرنل رضوان، وقاراور خرم کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے کی درخواست دی۔
ارشد شریف کی والدہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم، بریگیڈیئر شفیق آئی ایس پی آر، میجر جنرل فیصل (آئی ایس آئی)، بریگیڈیئر فہیم (آئی ایس آئی)، کرنل نعمان،کرنل رضوان، وقاراور خرم کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے کی درخواست دی۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
صحافی احمد نورانی کی جانب ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان کی درخواست پر ایک دوٹکے کے افسر کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی تو کم از کم اب ارشد شریف کی والدہ محترمہ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے مامزد کردہ تمام غلیظ کرداروں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ ظلم اس حد تک نہ بڑھایا جائےکہ آج کل میں ہی لوگ انکے گھروں میں گُھس جائیں۔
https://twitter.com/Ahmad_Noorani/status/1600424308933001216?t=9ONzWlpTGrbvnFLwCQcJkA&s=19