menu icon

دنیا میں کوئی خونی رشتہ دار نہیں،والد کے سایہ شفقت سے محروم زندگی کے سفر پر ایک نظر

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دنیا میں کوئی خونی رشتہ دار نہیں
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک ) نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دنیا میں کوئی خونی رشتہ دار نہیں۔ پاکستان آرمی کے ڈسپلن سے ایک یتیم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین بن گیا۔روزنامہ جنگ میں شائع حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق ساحر شمشاد مرزا تحصیل و ضلع چکوال کے گاؤں

ملہال مغلاں میں پیدا ہوئے۔جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے سے پہلے اُنکے والدین دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ذاتی محنت‘ وطن کی خدمت اور لگن کے جذبے کے ساتھ خود پڑھا۔ جب پی ایم اے لانگ کورس کیلئے ہائوس ایڈریس لکھنا پڑا تو اُنہوں نے یونٹ کا ایڈریس لکھوا دیا۔ اُن کا کوئی بہن بھائی اس دنیا میں نہیں۔ انکی مرزا فیملی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ اُنہوں نے جب آرمی جوائن کی تو بدقسمتی سے اس وقت اُنکے والدین دنیا میں نہیں تھے۔ وہ ایک یتیم بچے کے طور پر پلے بڑھے‘ انکے والد اُس وقت اللہ کو پیارے ہو گئے جب ساحر شمشاد مرزا صرف 8برس کے تھے۔ آپ کے والد کے اللہ کو پیارے ہونے کے بعد اُنکی والدہ نے اُنہیں پڑھایا۔

 

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے نئے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا ہلال امتیاز ملٹری پاکستان آرمی کے فور سٹار رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور 27نومبر 2022ء اتوار کو 18ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ وہ 1987ء میں سروس میں آئے اور 8ویں سندھ رجمنٹ کے کمانڈنٹ بنے۔وہ ٹین کور راولپنڈی کو کمانڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان آرمی کے وائس چیف آف جنرل سٹاف‘ ایڈجوٹینٹ جنرل اور چیف آف جنرل سٹاف کے عہدوں پر رہے ہیں۔ انکی یونٹ 8سندھ رجمنٹ ہے۔ انہیں 2018ء میں ہلال امتیاز ملٹری‘ کریسنٹ آف ایکسی لنس کا اعلیٰ اعزاز ملا۔سیاچن گلیشیر Claspجنرل سروس میڈل تمغہ دفاع سے نوازا گیا۔ 1998ء میں تمغہ بقاء (نیوکلیئر ٹیسٹ میڈل) دیا گیا۔ 2002ء میں تمغہ استقلال پاکستان انڈیا کے ساتھ کشیدگی کا مقابلہ کرنے کا میڈل دیا گیا.2018ء میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تمغہ عزم (میڈل آف کنوکشن) ملا جو اُنکی دس سالہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جبکہ بیس سالہ سروس میڈل پھر پینتیس سالہ سروس میڈل جمہوریت (ڈیموکریسی میڈل) دیئے گئے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کو 1990ء میں قرارداد پاکستان تمغہ (گولڈن جوبلی میڈل آف قرارداد پاکستان) سے نوازا گیا۔ تمغہ سالگرہ پاکستان گولڈن جوبلی میڈل 1997ء میں دیا گیا۔

 

ذاتی محنت‘ وطن کی خدمت اور لگن کے جذبے کے ساتھ خود پڑھا۔ جب پی ایم اے لانگ کورس کیلئے ہائوس ایڈریس لکھنا پڑا تو اُنہوں نے یونٹ کا ایڈریس لکھوا دیا۔ اُن کا کوئی بہن بھائی اس دنیا میں نہیں۔ انکی مرزا فیملی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں