ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف لانگ مارچ اور جلسے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم مرکزی مقام فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔
راولپنڈی و اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کے لیے ایکسپریس وے پر فیض آباد کے مقام کینٹنر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق مری روڈ بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کربند کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹرپراسلام آباد پولیس کے آفیشل ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کے پیش نظر کنٹینرلگا کر روڈ بند کیے جانے کے باعث براستہ فیض آباد اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے مسدودہیں۔
پولیس نے شہریوں سے متبادل راستے اختیار کرنے کی گزارش کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں 15 پرکال کرنے کا کہا ہے۔
شہری اسٹیڈیم روڈ، کُری روڈ اورکمرشل مارکیٹ روڈ کو متبادل کے طور پراستعمال کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی ہی جانب سے کی جانے والی ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شہرمیں آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں
اسلام آباد میں آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔
اسلام آباد کی حدود میں کہیں بھی راستے کنٹینرز لگا کر بند نہیں کیے گئے۔
تمام تقریبات اور سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔#ICTP #TrafficAlert
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 25, 2022