ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سمری پر دستخط کرکے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا ہے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت اجلاس جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق جاری اجلاس میں اہم تقرری کے حوالے سے صدر علوی آئینی ماہرین اور لاء ونگ سے مشاورت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آج ہی آرمی چی فکی تعیناتی سے متعلق ہینڈ آؤٹ جاری کریں گے۔
سابق وفاقی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایوان صدر شام ساڑھے 6 سے 7 کے درمیان عمران خان سے ملاقات سے متعلق ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر علوی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے درمیان 45 منٹ طویل ملاقات ہوئی جس میں نئے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق امور زیر بحث آئے۔انہوں نے کہا کہ صدر اور عمران نے تمام پہلوؤں سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا احاطہ کیا اور اب عارف علوی عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، جب کہ ایوان صدر اس ضمن میں ساڑھے 6 اور 7 بجے تک سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ صدرعارف علوی سمری پردستخط کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے سے قبل اہم تعیناتیوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے لئے زمان پارک پہنچے تھے