menu icon

عمران خان کا ایک اور بڑا یوٹرن ،اپنی ہی اسکیم کو بڑی غلطی قرار دیا

عمران خان نے اپنی ایمنسٹی اسکیم کو غلطی قرار دیتے ہوئے رئیل اسٹیٹ مافیا کو سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی ایمنسٹی اسکیم کو غلطی قرار دیتے ہوئے رئیل اسٹیٹ مافیا کو سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے ، انہوں نے اپنے دور حکومت میں رئیل اسٹیٹ کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم شروع کی تھی ، ایک ایمنسٹی اسکیم کے ایک سال بعد دوسری ایمنسٹی اسکیم لے آئے۔

 

راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جیسے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کی تشہیر کیلئے عمران خان نے اپنے وزیراعظم ے عہدے کا بھی لحاظ نہیں کیا،پروجیکٹ سے ہزاروں کی تعداد میں کسان متاثر ہوئے جو آج بھی پریشان ہیں۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے اثاثوں سے متعلق فارم بی سے مطابقت نہیں رکھتیں، تحائف کتنے میں بیچے، کس کو بیچے، کب بیچے، عمران خان کی دی گئی تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کیےگئے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تحفے بیچے، رقم کیش میں لی،چالان بھی دیےکہ رقم بینک میں آئی، مگر جو رقم بینک میں آئی وہ اصل رقم کے نصف سے بھی کم ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں