menu icon

بلاول کی صدر علوی کو دھمکی ،شیخ رشید کا دلچسپ ردعمل

عمران خان کو کسی کی تعیناتی پربھی اعتراض نہیں شیخ رشید
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں عمران خان سے حقیقی آزاری مارچ چند ہفتے کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے عمران خان آرمی چیف کو مدتِ ملازمت میں تاحیات توسیع دینا چاہتے تھے تاہم پاکستان کی خوش قسمتی ہے اورجنرل باجوہ کا بھی شکریہ جنہوں نے اس پیشکش کو مسترد کیا۔

 

آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پربلاول کا کہنا تھا کہ یہ قانونی طور پروزیراعظم کی صوابدید ہے، لہٰذا پیپلز پارٹی وزیراعظم کے فیصلے کو سپورٹ کرے گی، البتہ اگرصدرمملکت عارف علوی نے اس ضمن میں کوئی غیرآئینی کام کیا تو انہیں نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

 

بلاول کے اس موقف پرردعمل میں شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ نوازشریف نگراں کا دورانیہ بڑھوانا اورمن پسند تعیناتی بھی چاہتے ہیں لیکن ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے۔

 

شیخ رشید نے بلاول کی پریس کانفرنس کے حوالے سے لکھا کہ ، ”وزیرخارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دےرہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے“۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ ، ”چیئرمین پی ٹی آئی کو عمران خان کو کسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئےگا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائےگا اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا“ ۔

 

شیخ رشید نے حسب معمول سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ، ”پی ڈی ایم کا اسیاسی جنازہ نکل چکا ہےجس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں“۔

اشیخ رشید کے مطابق آئندہ72 گھنٹوں میں صورتحال واضح ہوجائےگی، 26 نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں