ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سید تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل سامنے آگیا
فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے ترجمان مسلم لیگ ن تسنیم حیدر کے انکشافات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
فیصل جاوید
سینیٹر و پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے سید تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی جماعت ن لیگ کے رہنما اور ترجمان کی پریس کانفرنس کو پی ٹی وی کیوں نہیں دکھا رہا؟
ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف پی ٹی وی بلکہ دیگر ن زدہ چینلز بھی ان اہم الزامات اور انکشافات پر کوئی کوریج نہیں دے رہے۔
عثمان ڈار
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ لندن میں میاں نواز شریف کے زیر سر پرستی ہوئی، یہ بات ن لیگ کا اپنا ترجمان کہہ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کیس پر فوری سو موٹو لیں۔
مسرت چیمہ
حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب ارشد شریف شہید کا ایک قاتل بےنقاب ہوا ہے اس ویڈیو نے شہید کی یاد تازہ کر دی ہے، ظالموں نے کیسا سپوت چھین لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اس سازش میں شریک ہر سازشی کو نشان عبرت بنا دے۔
فرخ حبیب
سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ لندن کے ترجمان تسنیم حیدر کے انکشافات کے بعد کسی قسم کا شبہ نہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نے لندن میں عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا، اب سپریم کورٹ کو فی الفور اس پر سوموٹو ایکشن لے کر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کروانی چاہیے