menu icon

حقیقی آزادی لانگ مارچ مارچ اسد عمر کی قیادت میں آج گوجر خان پہنچے گا

عمران خان نے مارچ کیلئے عطیات دینے کی اپیل کردی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ گزشتہ روز دینہ میں اختتام پزیر ہونے کے بعد آج نویں روزگوجرخان پہنچ رہا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ آج گوجر خان پہنچ رہا ہے، جہاں کی عوام سہہ پہر3 بجے نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا بھرپور استقبال کرے گی۔


مسرت جمشید نے لکھا کہ شاہ محمود قریشی 4 بجکر 15 منٹ پر اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام 4 بجکر30 منٹ پرعوامی اجتماع سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق راولپنڈی کے مقام سے پہلے ہی عوام کا سمندر حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بن رہا ہے، جعلی اور امپورٹڈ حکومت کے بیانیے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور مریم کے چچا اور پاپا کی بیماریوں کا موسم پھر سے شروع ہوچکا ہے۔

گزشتہ روزدینہ میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے مارچ کیلئے عطیات کی اپیل کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تحریک عطیات اور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی، حقیقی آزادی مارچ کو آپ کے ڈونیشنز کی ضرورت ہے، اسی لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز دے کر ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں