menu icon

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کیوں کردی گئی ؟

سابق وزیر داخلہ کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے آفیشل نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں شیخ رشید پر ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی، فون کرنے والے نے اپنی شناخت ارشاد انصاری کے طور پر کی۔

پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے راشد شفیق کو ’دھمکی کال‘ سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا جا رہا ہے، اس دوران پولس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

قبل ازیں ستمبر میں عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کی رہائش گاہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید نے کوہسار تھانے میں کال کی رپورٹ درج کرادی۔ سابق وزیر داخلہ نے وہ نمبر فراہم کیا جس نے انہیں کال پر دھمکیاں دیں۔ شیخ نے کہا، ’’دھمکی والی کال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، متعلقہ حکام کو بھی مطلع کیا ہے‘‘۔

دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ پیغام میں بھی واضح کیا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں لیکن پنڈی پرامن شہر ہے اور میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں