menu icon

افسوسناک خبر خود کش دھماکہ،متعدد زخمی اور ہلاکتیں

خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد کے زخمی ہونے اور 4 ہلاکتوں کی اطلاعات
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد کے زخمی ہونے اور 4 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ترک میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز کے مطابق وسطی استنبول کے علاقے تکسیم اسکوائر میں ایک مصروف سڑک استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لوگوں کو جائے وقوعہ سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی اور دیگر میڈیا نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر ایمبولینسوں اور پولیس کی جائے وقوعہ کی طرف جانے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں سیاہ جیکٹ پہنے ایک شخص کو استقلال اسٹریٹ پر مشکوک انداز میں چہل قدمی کرتے اور پھر اچانک دھماکے سے پھٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی این این ترکیہ نے بتایا کہ واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ سڑک ایک پرہجوم راستہ ہے جو سیاحوں اور مقامی لوگوں میں مقبول ہے، یہاں کئی دکانیں اور ریستوراں ہیں۔ دھماکہ ترکیہ کے وقت کے مطابق شام تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔

استقلال aسٹریٹ کو کارڈن آف کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی وجوہات کی تحقیق کر رہے ہیں

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں