menu icon

پنڈی اور لندن کے درمیان فاصلے ، شاہ محمود قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

پنڈی اور لندن کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، پنڈی اور لندن ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پنڈی اور لندن کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، پنڈی اور لندن ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے۔

 

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ذاتی ایجنڈے پر توجہ ہے، نواز شریف کو پانچ مرتبہ اہم تعیناتی کا موقع ملا لیکن انہوں نے سینئر موسٹ کو نظر انداز کیا گیا۔

 

‘ن لیگ کیوں ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہے’

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے کہ اس غیر یقینی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے جو ملک کا نقصان ہے، جو سرمایہ کاری آنی تھی اور معیشت کو فائدہ ہونا تھا وہ اب کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیوں ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم نے ایک اہم تعیناتی ہونی ہے اور فیصلہ پاکستان کی بجائے لندن میں ہو رہا ہے، ان لوگوں سے مشاورت ہو رہی ہے جن کا کوئی آئینی رول نہیں بنتا دیکھنا ہو گا۔ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں’

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں، بزنس کمیونٹی کی اکثریت کہہ رہی ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست نہیں ہے ان چھ ماہ میں مہنگائی بیروزگاری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ان تمام مسائل اور سیاسی عدم استحکام کا حل پیش کیا ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

 

‘ہمارا لانگ مارچ اپنے موقف کی جیت تک جاری رہے گا’

 

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ اپنے موقف کی جیت تک جاری رہے گا، آج کھاریاں کے بعد کل سے ہمارا لانگ مارچ منڈی بہاوالدین سے شروع ہو گا۔

 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی فائنل میچ میں پاکستان کی جیت کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں