menu icon

فیصل واوڈا نے کس کے کہنے پر پریس کانفرنس کی ؟ رانا ثنااللہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعوی کیا ہے کہ عمران نیازی کے کہنے پر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی تھی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ فیصل واوڈا کو بغیر نوٹس پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس میں قتل و غارت اور جنازے ہی جنازے کی بات حکومت کو خوفزدہ کرنے کے لیے تھی تاکہ ہم ان کے مطالبات مان لیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سوال جواب میں پریس کانفرنس کور نہیں کرسکے، فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اسے چاہیے کہ مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر قانون اور آئین کے تابع آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ اپنی بدتمیزی، بدتہذیبی پر معذرت کرے، پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں