menu icon

ارشد شریف کے سر کی قیمت ، وزیر داخلہ کا دل دہلا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا

ارشد شریف نے وطن کے لیے کفن پہنا ہے شیخ رشید
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ارشد شریف وطن پر قربان ہوا ہے،ارشد شریف نے وطن کے لیے کفن پہنا ہے،شایان شان طریقے سے سب لوگ ان کی تدفین کریں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ارشد شریف کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف نے سچ کے لیے قربانی دی ہے،یہ بات پہلے ہی کہی جا رہی تھی کہ ارشد شریف کے سر کی قیمت لگی ہوئی ہے، اس ملک میں بہت سے لوگوں کے سر کی قیمت لگ چکی ہے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے پاکستان میں تحقیقی صحافت کی،ارشد شریف کرپشن کے خلاف سٹوری کرنے کینیا گئے تھے،وہ کرپشن کے خلاف ایک ڈاکیومنٹری بنا رہے تھے۔وہ کرپٹ لوگ جو ہر چیز خرید سکتے ہیں وہی ارشد شریف کی ڈاکیومنٹری کو بھی روک رہے تھے۔وہ کرپٹ مافیا جو اپنے کیسز ختم کرسکتا ہے،جو منی لانڈرنگ سے نکل سکتا ہے،جو قانون کو خرید سکتا ہے،جو پولیس کو خرید سکتا ہے، آج میں ارشد شریف کے گھر آیا ہوں تو انٹیلیجنس کی گاڑیاں میرا پیچھا کر رہی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج میں ساری دنیا کو کہنا چاہتا ہوں کہ کس قدر ظلم ہے کہ میں لال حویلی سے نکل کر اسلام آباد میں داخل ہوا ہوں، میں ایک شہید کے گھر تعزیت کے لئے آیا ہوں اور میرے ارد گرد انہوں نے گاڑیاں لگائی ہوئی ہیں،یہ مرنے اور مارنے والی باتیں بھول جائیں اللہ بہت بڑا ہے۔ان کی شکست قریب ہے یہ شکست کھائیں گے۔ یہ منہ کے بل گرے گے۔جو پلانٹڈ لوگ لائے گئے ہیں اور جنہوں نے ساری منصوبہ بندی کی ہے وہ بھی رسوا ہوں گے۔ ارشد شریف قیامت تک زندہ رہے گا۔سب کو پتہ ہے کہ ارشد شریف کے سرکی قیمت لگانے والوں میں کون شامل ہیں

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں