ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کی توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کبھی بھلے کی امید نہیں تھی، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہی نہیں ہورہی اور نشانہ صرف عمران خان ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو نااہل کرنے کا شرمناک فیصلہ دیا ہے۔ یہ پاکستان کی عزت پر حملہ ہے۔ یہ عمران خان پر نہیں پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے۔ یہ پاکستان کے عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، یہ پاکستان کے عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس فیصلے مسترد کرتی ہے
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پاکستان کا آزاد آئینی ادارہ نہیں، اس نے ثابت کیا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کی ایک حلیف جماعت ہے۔ ہمیں معلوم تھا کہ فیصلہ قانون کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاست کی بنیاد پر آنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا ، پاکستان کی جمہوریت عمران خان کے بغیر نہیں چل سکتی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا