menu icon

ایران کا سرکاری چینل ہیک، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیخلاف پیغام نشر

آیت اللہ خامنہ ای کا بیان جاری تھا، اچانک سکرین پر ایک ماسک نمودار ہوا اور پھر رہبر اعلیٰ کی تصویر کے گرد شعلے
web desk dharti ویب ڈیسک
Iran's official channel hacked


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ایران میں ہیکروں نے نیوز بلیٹن کے دوران سرکاری چینل ہیک کرکے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیخلاف پیغامات نشر کر دئیے۔

جی این این نیوز کے مطابق ایران میں طالبہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے ہیکروں نے سرکاری چینل آئی آر آئی بی کو ہیک کیا،

ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام چھ بجے کے نیوز بلیٹن میں آیت اللہ خامنہ ای کا بیان جاری تھا، اچانک سکرین پر ایک ماسک نمودار ہوا اور پھر رہبر اعلیٰ کی تصویر کے گرد شعلے دکھائی دینے لگے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی تصویر پر ماتھے پر بندوق کے ہدف کا نشان بھی بنایا گیا۔ اسکرین پر مہسا امینی اور مظاہروں کے دوران ہلاک مزید 3 خواتین کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔

ہیکرز نے اپنا تعارف ’عدالتِ علی‘ کے نام سے کروایا، اسکرین پر ایک پیغام بھی لکھا تھا کہ ’آپ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور آواز اٹھائیں۔

دوسرے پیغام میں کہا گیا کہ ’ہمارے نوجوانوں کا خون آپ کے ہاتھوں سے بہہ رہا ہے‘ اور ساتھ ہی ’زن، زندگی اور آزادی‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں