menu icon

نواز ، شہباز ، زرداری ، کون سب پہ بھاری ،آئی آر آئی ایس کی تہلکہ خیز رپورٹ جاری

عام انتخابات کا انعقاد کب ہونا چاہیئے، تو 66 فیصد شہریوں نے فوری عام انتخابات کے انعقاد کی حمایت کی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک)آئی آر آئی ایس سروے کے مطابق پی ڈی ایم حکومت عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام نکلی۔ تفصیلات کے مطابق آئی آر آئی ایس کمیونیکیشن نامی ادارے کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی سروے کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران شہریوں سے مختلف سوالات کیے گئے۔ سروے کے دوران جب عوام سے پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو 72 فیصد شہریوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو بدترین قرار دیا، جبکہ صرف 5 فیصد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی آر آئی ایس نامی ادارے کے سروے میں عوام نے اپنی پسندیدہ ترین سیاسی لیڈرشپ کے حوالے سے بھی رائے کا اظہار کر دیا، جس کے مطابق پی ڈی ایم کی تمام قیادت کی مجموعی عوامی حمایت کے مقابلے میں اکیلے عمران خان زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تحریک انصاف کے سربراہ آئی آر آئی ایس نامی ادارے کے سروے میں 51 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ نواز شریف 21 فیصد اور شہباز شریف صرف 10 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکے، جبکہ عوام کی اکثریت نے فوری نئے انتخابات کی حمایت بھی کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ سروے کے دوران عوام سے جب سوال کیا گیا کہ اس وقت ملک کا کون سا لیڈر ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، تو اس کے جواب میں 51 فیصد عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا

جبکہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف مجموعی طور پر 31 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکے۔ سروے کے دوران جب عوام سے سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی الیکشن میں کس جماعت کو فتح حاصل ہو گی، تو اس سوال کے جواب میں بھی عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی حمایت کی۔

جب عوام سے سوال کیا گیا کہ عام انتخابات کا انعقاد کب ہونا چاہیئے، تو 66 فیصد شہریوں نے فوری عام انتخابات کے انعقاد کی حمایت کی، جبکہ 30 فیصد نے کہا کہ اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات ہونے چاہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں