menu icon

اگر میں کام نہیں کر سکا تو ہاتھ جوڑ کر گھر چلا جاﺅں گا شہباز شریف

وطن کو اگر ضرورت پڑی ہے تو میں ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان سے متعلق کہا کہ اگر یہ شخص پاکستان پر دوبارہ مسلط ہوا تو یہ شخص پاکستان کو تباہ کر دے گا ، یہ اداروں کو تباہ کرے گا، یہ پاکستان پر سب سے بڑا خطرہ ہے ، دن رات جھوٹ بولتاہے ،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اپنی ذات کیلئے پاکستان کو بدنام کرتاہے ، یہ کہتا ہے کہ میں باہر جا کر مانگتاہوں ، آپ وہاں جا کر خیرات مانگتے ہیں، وطن کو اگر ضرورت پڑی ہے تو میں ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا ،

شہباز شریف نے کہا کے پاکستان کی بحالی کیلئے ، پاکستان کا خادم ہوں، اگر میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام نہیں کر سکا تو ہاتھ جوڑ کر گھر چلا جاﺅں گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ مہنگائی ہے ، میرے قائد نوازشریف اور مخلوط حکومت کے تمام افراد چاہے وہ آصف زرداری ہوں ، مولانا فضل الرحمان ہیں ، تمام کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو دن رات اس کیلئے کوشش کر رہے ہیں ،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئے ہیں، ڈالر بھی نیچے آگیاہے ، اس کے علاوہ آپ دیکھتے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چار ج کو ختم کیا گیاہے ، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کردئیے گئے ہیں، ،

اور مفت بیج سیلاب زدہ علاقوں میں دیں گے ، تاکہ کسان کی کچھ مدد کریں، یہ مہنگائی ان پانچ مہینوں میں ہوئی ہے ، جو چار سالوں میں مہنگائی کی گئی، چینی 52 سے 100 سے اوپر چلی گئی ہے

وہ میں نے کی تھی یا پھر عمران خان نے کی تھی، ہم اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،

وزیر خزانہ ایماندار اور محنتی آدمی ہیں، ہماری کابینہ دن رات کوشش کر رہی ہے ،

ہم ضرور اس میں کمی لانے میں کامیاب ہوں گے ۔ جب نوازشریف نے چارج چھوڑا تھا تو اس وقت مہنگائی تین فیصد تھی، لیکن انہوں نے 15 فیصد تک پہنچا دی ، کوئی وزیراعظم ڈالر کی قیمت میں دس روپے اضافے پر کہے کہ مجھے پتا ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں