menu icon

آڈیو لیکس پر عمران کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد زون انکوائری ٹیم کے سربراہ ہوں گے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بدھ کے روز سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے سفارتی سائفر کے حوالے سے مبینہ آڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی۔

 

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد زون انکوائری ٹیم کے سربراہ ہوں گے اور عمران خان، ان کے وزراء اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے تفتیش کریں گے۔ انکوائری ٹیم میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

 

اس سے قبل اتوار کو وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو لیک ہونے والی آڈیوز پر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے یکم اکتوبر کو عمران خان، اعظم خان اور دیگر کی آڈیوز پر قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

 

کمیٹی کی سفارشات کو سرکولیٹری سمری میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں