menu icon

امریکا میں سمندری طوفان ‘آئن’ شدت اختیار کرگیا، 17 افراد ہلاک

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان کے باعث کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔  سمندری طوفان کے
web desk dharti ویب ڈیسک
Hurricane Ian in Florida


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان کے باعث کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 

سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، طوفان سے تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

فلوریڈا کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی گئی، سب سےزیادہ فورٹ مائرز  (Fort Myers) کا علاقہ متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی 25 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق فلوریڈا کونشانہ بنانے کے بعد سمندری طوفان ‘آئن’دوبارہ شدت اختیار کرگیا، طوفان اب شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں