menu icon

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کیسے ادا کی جائیں گی

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ
web desk dharti ویب ڈیسک
last rites of queen elizabeth


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پاکستانی وقت کے مطابق ویسٹ منسٹر ہال کے دروازے صبح ساڑھے 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، دوپہر 12 بجے ویسٹ منسٹر ایبے کے درواز ے سروس کے لیے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر جائے گا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ پرلایا جائے گا، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی۔

شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوگی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچے گا، شام 5 بجے ملکہ کے تابوت کو جلوس کے ساتھ ونڈسر قلعہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنما ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ شمالی کوریا، ایران اور روس کے سربراہان کو دعوت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں