ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش کی گئی۔
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے پر اتفاق کیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
نواز شریف کو سبکی کا سامنا!!!
اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کا حق چھیننے پر بھرپور احتجاج کیا اور انہیں دوڑنا پڑا!! pic.twitter.com/8PUKMygYfG
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) September 18, 2022
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش کی گئی تاہم نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ن لیگی قائد کے قریب جانے سے روک دیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ لیگی کارکنوں کی جانب سے بھی جوابی نعرے لگائے گئے، اس موقع پر لندن پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔