menu icon

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کیسے ختم ہوئی،گلوکارہ نے خود بتا دیا

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ  آئمہ بیگ نے اداکار شہباز  شگری سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام
web desk dharti ویب ڈیسک
Aima-Baig-Shigri_engagement updates


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ  آئمہ بیگ نے اداکار شہباز  شگری سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے گردش کرتی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے  لکھا ‘میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہات ہوتی ہیں’۔

گلوکارہ نے مداحوں کے لیے لکھا ‘آپ لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ ہی کہوں گی کہ جی ہاں! ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں لیکن ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا’۔

اپنی اسٹوری میں آئمہ نے لکھا ‘لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع چُن سکتے ہیں، جو لوگ ہمارے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ساتھ ہیں یا نہیں تو انہیں ایک بار پھر سچائی بتانا چاہوں گی کہ نہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں۔’

انہوں نے مداحوں سے مزید کہا ‘برائے مہربانی ہمدری کے لیے اب مزید پیغامات نہ بھیجیں، ہم بالکل ٹھیک ہیں، میوزک زندگی ہے، اب دیکھنا ہے کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے’۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے گزشتہ برس منگنی ہوئی تھی، شہباز شگری کی اس سے قبل اداکارہ عائشہ لینیا سے شادی ہوئی تھی لیکن 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں