لوگو کسی بھی برانڈ کے لیے شناخت کا کام کرتا ہے۔ اکثر لوگ اپنے پسندیدہ برانڈ کو اس کے لوگو کی مدد سے ہی پہچانتے ہیں۔ لوگو بعض اوقات اتنا پچیدہ ہوتا ہے کہ اس میں برانڈ یا کمپنی کا سلوگن تک پتہ چلتا ہے۔ جبکہ بعض لوگو سادہ یا آرٹ کا ایک نمونہ ہی ہوتے ہیں۔
اس مضمون میں ہم آپ کو دس مشہور ترین لوگو ان کی قیمت کے بارے میں بتائیں گے۔
گوگل لوگو کو پہلی بار سرگئےبن نے 1998 میں ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں بھی لائی گئیں لیکن لوگو کا بنیادی ڈیزائن وہی رہا۔ قیمت صفر ڈالر
9۔ Nike
یہ لوگو ایک فرلانسر کیرولین ڈیوڈسن نے 1977 میں ڈیزائن کیا تھا۔ اس ڈیزائن کو بھی کئی بار تبدیل کیا گیا لیکن بنیادی لوگو آج بھی ویسا ہے۔ اس کی قیمت 35 ڈالر تھی۔ بعد میں نائیک نے اپنے 600 حصص ڈیزائنر کو تحفتاً دیے تھے۔ جن کی آج قیمت 6 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔
8۔ Pepsi
پیپسی کا نیا لوگو آرنیل گروپ نے تیار کیا تھا۔ یہ مہنگے ترین لوگو میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر تھی۔
7۔ London Olympics
سال 2007 میں وولف اولنز کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے اس لوگو کی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر مقرر کی گئی۔
6۔ Coca Cola
فرینک رابنسن نے اس لوگو کو 1888 میں ڈیزائن کیا تھا۔ یہ تاریخ کے قدیم ترین لوگوز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ قیمت صفر ڈالر
5۔ Twitter
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا لوگو سائمن آکسیلی نے 2009 میں تیار کیا تھا۔ اصلی لوگو اب تبدیل ہو چکا ہے۔ اس کی قیمت تھی 15 ڈالرز
4۔ BBC
برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے لوگو کو 2007 میں دوبارہ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس کی قیمت 18 لاکھ تھی۔
3۔ British Petrolium
برٹش پٹرولیم کے لوگو کو 2008 میں ری ڈیزائن کیا گیا۔ یہ تاریخ کا مہنگا ترین لوگو کہلاتا ہے جسے 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز میں خریدا گیا۔
2۔ Accenture
اسینچر ایک عالمی سطح پر کلاؤڈ سورسنگ اور ٹیکنالوجی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کے لوگو کی قیمت 10 کروڑ ڈالرز رکھی گئی۔
1۔ Next
نیکسٹ کا لوگو 1986 میں پاؤل رینڈز اور سٹیو جابز نے ڈیزائن کیا۔ اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز تھی۔